Time 21 اگست ، 2022
پاکستان

یقین ہوگیا سامنے آنے والی تصاویر شہباز گل کی نہیں کسی اور کی ہیں: علی زیدی

اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟ علی زیدی__فوٹو : فائل
اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟ علی زیدی__فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ جو  ویڈیو  ریلیز کی گئی ہے مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟


دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار  نے ایک بار  پھر اصرار کیا کہ شہباز گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کی ویڈیو چلوائی تھی جس میں انہیں پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے اور ٹھیک ٹھاک چلتے پھرتے دکھایا گیا تھا۔

ادھر گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر شہباز گل کی صحت ٹھیک ہے اور ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے۔

مزید خبریں :