22 اگست ، 2022
لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے تمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق شہر میں موجود تمام سوئمنگ پولز فوری بند کرائے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود سوئمنگ پولز بند کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کا کہنا تھا کہ ٹائرشاپس کی سخت مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے،ٹائرشاپ مالکان ڈینگی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، پیٹرول پمپس اور ٹائروں کی دکانوں سے پرانے ٹائرز فوری ختم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر دکان سیل اور ایف آئی آر درج ہوگی۔