19 فروری ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس … اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران پر حملے کا فیصلہ خود کریگا۔اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بینی گینٹز نے ایک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی سیکیورٹی کا اصل ضامن خود ہی ہے اور اسرائیلی ریاست کا تحفظ فوج کی ذمے داری ہے۔اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران صرف اسرائیل ہی کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک علاقائی اور عالمی مسئلہ بھی ہے۔ انھیں ایران اور اس کے ایٹمی منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنی ہے۔جنرل بینی گینٹز نے کہا کہ اس سلسلے میں دنیا جو کچھ کر رہی ہے اورایران کا فیصلہ کیا ہوتا ہے یہ دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔