Time 26 اگست ، 2022
کھیل

ملک میں سیلابی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹوئٹ

یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو ایک قوم کی حیثیت سے کھڑے ہونا ہے: بابر اعظم کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل
یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو ایک قوم کی حیثیت سے کھڑے ہونا ہے: بابر اعظم کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل

ملک میں سیلابی صورتحال پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا گو ہوں، یہ وہ لمحہ ہے جب ہم سب کو ایک قوم کی حیثیت سے کھڑے ہونا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ جتنی ممکن ہو سکے ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے، آگے بڑھیں اور ان افراد کیلئے اپنی طرف بہت ہر ممکن امداد کریں۔

مزید خبریں :