Time 11 ستمبر ، 2022
کھیل

ایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ مانگنے پر رمیز راجہ نے شائقین کو کیا جواب دیا؟

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ بھی ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے۔

اس دوران رمیز راجہ اسٹیڈیم میں داخل ہو رہے تھے تو وہاں موجود کچھ شائقین کرکٹ نے انہیں گھیر لیا اور فائنل کی ٹکٹ دینے کی درخواست کی۔

پاکستانی شائقین کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست پر رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  'میں چیئرمین ہوں ،ٹکٹ ماسٹر تو نہیں ہوں'۔

مزید خبریں :