کھیل
Time 14 ستمبر ، 2022

بابر اعظم کی کور ڈرائیو نویں جماعت کے نصاب میں شامل

وفاقی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں بابر اعظم کی کور ڈرائیو سے متعلق سوال پوچھا ہے۔ فوٹو فائل
وفاقی تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں بابر اعظم کی کور ڈرائیو سے متعلق سوال پوچھا ہے۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور  اب اسٹار  بیٹر کی ڈرائیو کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔

انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔

لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو  نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری لائن تک پہنچے گی؟

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔

ایک انٹرنیٹ صارف نے بابر اعظم کی نصاب میں شامل سوال والی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسی طرح سے فزکس پڑھنا چاہتا تھا۔


مزید خبریں :