دنیا
Time 21 ستمبر ، 2022

برازیل میں عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک, 31 زخمی

کانگریسی امیدوارڈونیزیٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ انہیں اور امیدوار سینٹوز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے — فوٹو: اے نیوز
کانگریسی امیدوارڈونیزیٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ انہیں اور امیدوار سینٹوز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے — فوٹو: اے نیوز 

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں دو کانگریسی امیدواروں کے دورے کے دوران ویئر ہاؤس کی عمارت کا ایک حصہ گر نے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 31 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریسی امیدوار جون ڈونیزیٹ اور ایلی سینٹوز کمپنی ملازمین کے ہمراہ برازیل کی ایک مقامی کنٹینر ساز کمپنی کا دورہ کر رہے تھے کہ اچانک ویئر ہاؤس کی عمارت کا ایک اندرونی حصہ انکے اوپر گر گیا جس سے 9 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔

کانگریسی امیدوار ڈونیزیٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے  اطلاع دی کہ انہیں اور امیدوار سینٹوز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے میں 31 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ 28 شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید افراد کو ملبے تلے نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :