Time 21 ستمبر ، 2022
پاکستان

ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی/ فوٹوجیونیوز
 ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی/ فوٹوجیونیوز

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبدالحکیم، نیک محمد اور نظر گل شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :