Time 21 ستمبر ، 2022
پاکستان

احتساب عدالت نے رہنما پیپلز پارٹی فرزانہ راجہ کیخلاف ریفرنس واپس کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

احتساب عدالت اسلام آباد نے رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیا۔

احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس نیب کو  واپس بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے احکامات جاری کیے۔

نیب ریفرنس کے مطابق فرزانہ راجہ و دیگر ملزمان پر 540 ملین کی مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت ریفرنس دائرہ اختیار میں نہیں آتا،  نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

مزید خبریں :