پہلے ہی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے نیزہ بازی میں تمغہ جیت لیا

پاکستانی ویمنز نیزہ بازی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار  نیزہ بازی کے انٹرنیشنل ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ٹینٹ پیگنگ ٹیم نے انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

نیزہ بازی کے مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک اردن کے شہر  پیڑا میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

چیمپئن شپ میں میزبان اردن کے علاوہ سعودی عرب، بھارت، روس، سوڈان، کویت، عمان،  جنوبی افریقا اور ناروے سمیت 9 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ اس ایونٹ میں کھلاڑی تلوار سے زمین میں لگے کلہ اٹھاتے ہیں اور پھر اس ہی رفتار سے کچھ فاصلے پر لگے لیموں کو بھی تلور سے کاٹنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :