پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2022

جرمن کمپنی کی پنجاب میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی

جرمن کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ فوٹو فائل
جرمن کمپنی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ فوٹو فائل

جرمن کمپنی نے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارِ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے ساتھ 5 ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پرویز الٰہی نے متعلقہ حکام کو ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  منصوبےکے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گرین فیلڈ پاور  پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کے لیے تیز رفتاری سے امور طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ وقت کا تقاضا ہے، اس سے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے سے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی۔

مزید خبریں :