کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

پاکستان ٹیم آج انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کی ڈبل سنچری مکمل کریگی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرےگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا 200 واں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔

پاکستان پہلی ٹیم ہوگی جو ٹی ٹوئنٹی کی ڈبل سنچری مکمل کر رہی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان ٹیم نے اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلا تھا، یہ میچ انگلینڈ کے شہر برسٹل میں 28 اگست 2006 کو کھیلا گیا تھا جس میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اینڈریو اسٹراس کی قیادت میں انگلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے جواب میں پاکستان نے 18 ویں اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا تھا، قومی ٹیم کی قیادت انضمام الحق کررہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 10 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی  اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

یاد رہے کہ  محمد یوسف بھی اس وقت پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جو کہ اب  قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔

[7:10 pm, 25/09/2022] +92 332 3799837: اکستان ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم نے جو 200واں ٹی ٹوئینٹی میچ کھیل رہی ہے پاکستان نے 2006میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں پہلا ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلا تھا

نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئینٹی میچ پاکستان ٹیم کا 200واں ٹی ٹوئینٹی میچ ہے پاکستان انٹرنیشنل ٹی ٹوئینٹی میچز میں ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے پاکستان ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئینٹی میچ بھی انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو 2006میں برسٹل میں کھیلا گیا تھا پاکستان ٹیم نے 200ٹی ٹوئینٹی میں 121ٹی ٹوئینٹی میچز جیتے 70میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تین ٹی ٹوئینٹی ٹائی ہوئے دو ٹائی میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ ایک ٹائی میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی

[7:13 pm, 25/09/2022] +92 332 3799837: آخری لائن میں اضافہ کردیئجئے گا کہ پانچ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے

مزید خبریں :