کاروبار
28 نومبر ، 2012

گیس پریشر بہتر! کل سے سی این جی اسٹیشنز کھل جائینگے،سوئی سدرن

گیس پریشر بہتر! کل سے سی این جی اسٹیشنز کھل جائینگے،سوئی سدرن

کراچی …سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق کل صبح 9 بجے سے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیے جائینگے،سوئی سدرگیس کمپنی کے ترجمان کی جانب سے بدھ کی شام جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گیس پریشربہترہونے پراسٹیشنزکھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ سوئی سدرن نے بدھ کی صبح9سے جمعہ کی صبح 9بجے تک سی این جی اسٹیشنزبندرکھنے ااعلان کیاتھا۔جس کے باعث سندھ بالخصوص کراچی میں انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال پیدا ہوگئی تھی،یہ جاننے کے باوجود کہ سی این جی اسٹیشن مالکان نے ناجائز منافع خوری اور شہریوں کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے گزشتہ تین دن سے گیس اسٹیشنز بند کررکھے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو دن کی گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا تھا،تاہم شہریوں کے شدید احتجاج اور حکومت کو صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہونے کے بعد سوئی گیس کمپنی کو اپنا غیر منطقی فیصلہ پریشر بہتر ہونے کا جواز قرار دیکر واپس لینا پڑا۔دریں اثنا وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ضلعی حکومتیں ان اسٹیشنز کی نشاندہی کریں جو نہیں کھول رہے۔جو سی این جی اسٹیشن نہیں کھولے گا تو اسے اوگرا کے تحت سیل کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :