Time 07 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی کی عدالت نے خواجہ سرا کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مقتولہ کے ورثا کوتین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا — فوٹو: فائل
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مقتولہ کے ورثا کوتین لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا — فوٹو: فائل

کراچی شرقی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مقتولہ کے ورثا کوتین لاکھ روپے  ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ خواجہ سرا کمیونٹی کی سرگرم رکن تھیں، مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا، مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے، ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :