انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2012

اداکارہ میرا کی شادی کیپٹن نوید شہزاد سے طے ہورہی ہے

اداکارہ میرا کی شادی کیپٹن نوید شہزاد سے طے ہورہی ہے

لاہور . . . . . اداکارہ میرا کو اپنا جیون ساتھی مل ہی گیا اور ان کی شادی امریکا میں پائلٹ کیپٹن نوید شہزاد سے طے ہورہی ہے، انگوٹھی پہنانے کی باقاعدہ تقریب کچھ روز بعد ہوگی۔ پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے بتایا ہے کہ ان کی شادی کی بات طے ہورہی ہے اور کیپٹن نوید شہزاد کے اہل خانہ رشتہ طے کرنے ان کے گھر آرہے ہیں۔ اداکارہ میرا کے مطابق وہ اس رشتے سے بے حد خوش ہیں تاہم انگوٹھی پہنانے کی باقاعدہ تقریب بعد میں ہوگی۔ واضح رہے کہ کیپٹن نوید شہزاد امریکا کی نجی کمپنی میں پائلٹ ہیں۔

مزید خبریں :