کاروبار
29 نومبر ، 2012

اوگرانے سی این جی این قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی

اوگرانے سی این جی این قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی

اسلام آباد…اوگرانے پوٹھوہار، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سی این جی این کی فی کلوقیمت میں 10روپے56پیسے جبکہ پنجاب اورسندھ میں 9 روپے60 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ ترجمان اوگراکے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کافارمولاتیارکرکے وزار ت پٹرولیم کوبھجوادیاگیاہے۔ اس کے مطابق ریجن ون ، جس میں پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں ، میں فی کلو سی این جی کی قیمت 72روپے 20پیسے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ پوٹھوہار کے سوا ریجن ٹو میں پنجاب اور سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت 63روپے 76پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم سے رہنمائی ملنے کے بعدآج سی این جی کی قیمتوں کااعلان کردیاجائے گا۔نئی قیمتوں کے اعلان سے قبل ریجن ون میں سی این جی کی فی کلو قیمت 61روپے 64پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 54روپے 16پیسے مقرر ہے۔

مزید خبریں :