سری دیوی کی یاد میں بونی کپور تقریب میں زاروقطار رو پڑے

سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب رکھی گئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب
سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب رکھی گئی تھی— فوٹو: اسکرین گریب 

بالی وڈ کے نامور پروڈیوسر بونی کپور آنجہانی اہلیہ و اداکارہ سری دیوی کو یاد کرکے زارو قطار رو پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر تقریب رکھی گئی تھی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

اس تقریب میں سری دیوی کے شوہر بونی کپور اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران آنجہانی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے بونی کپور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زارو قطار رو پڑے۔ اس دوران انہیں تقریب میں شریک افراد نے گلے لگایا اور حوصلہ دیا۔

خیال رہے کہ سری دیوی نے فلم نگری سے طویل کنارہ کشی کے بعد 2012 میں فلم ’انگلش ونگلش‘ سے واپسی کی تھی۔ اداکارہ 24 فروری 2018 کو دبئی میں 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

مزید خبریں :