Time 14 اکتوبر ، 2022
کھیل

مڈل آرڈرکی شاندار پرفامنس، نواز نے بیٹنگ کے دوران حیدر کو کیا مشورہ دیا؟

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو پی سی بی
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو پی سی بی 

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ کچھ میچز سے پرفارم نہیں کر پارہا تھا لیکن ورلڈ کپ سے قبل اچھی اننگرز کھیلنے سے اعتماد ملا ہے۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل 15 گیندوں پر 31 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے حیدر علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان پر اپنا اعتماد برقرار رکھا اور وہ ورلڈ کپ سے قبل آخری میچ میں پرفارم کرنے میں کامیاب ہوئے، ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر کو لیکر چلیں گے۔

حیدر علی نے کہا کہ فائنل میں اپنی اننگز کے حوالے سے کہا کہ جب وہ وکٹ پر گئے تو محمد نواز وکٹ پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہٹینگ کرنی ہے اور کوشش کریں کہ ہوا کے مخالف شارٹ نہ ماریں، شکر ہے جہاں ہٹ کیا وہاں باؤنڈری لگی اور اچھی اننگز کھیلی جس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہوا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد نواز کو شاندار پرفامنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، انہوں نے 38 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔


مزید خبریں :