30 نومبر ، 2012
کراچی …تازہ سبزیاں موسم سرما کی سوغات ہیں سندھ میں سردیاں شروع ہوتے ہی کراچی ہول سیل مارکیٹ میں کچھ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شہا جہاں کے مطابق پیاز کی نئی فصل آنے کے بعداس کی قیمتوں دیکھی جارہی ہے اور یہ ہول سیل میں 1 ماہ کے دوران 25 سے کم ہوکر 15 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر 30جبکہ ریٹیل میں 45 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ریٹیل سطح پر بھنڈی 90 جبکہ ہول سیل میں 60 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہی ہے اور سیزن شروع ہونے سے اس کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔کراچی سبزی منڈی میں پنجاب سے نئے آلو کی رسد شروع ہوچکی ہے اور یہ 20روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔