Time 20 اکتوبر ، 2022
کھیل

عمران طاہر اپنے بیٹے کو لیگ اسپن بولنگ کے گُر سکھانے لگے

جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر اپنے بیٹے جبران طاہر کو لیگ اسپن بولنگ کے گُر سکھانے لگے ۔ 

عمران طاہر اپنی فیملی کے ہمراہ ان دنوں لاہور میں موجود ہیں،  وہ پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم بہاولپور رائیلز کے مینٹور ہیں۔

جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کرکٹر عمران طاہر ہر لمحہ نوجوان کرکٹرز کو ٹپس دیتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے بیٹے جبران طاہر کو بھی لیگ اسپن بولنگ کے گُر سکھانا شروع کردیے ہیں۔ 

عمران طاہر جب میچ کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ان کی فیملی بھی پیٹرنز انکلوژر میں موجود ہوتی ہے، اس دوران عمران طاہر کو جب بھی وقت ملتا ہے تو وہ پیٹرن انکلوژر میں آتے ہیں اور بیٹے کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں جس میں وہ بیٹے جبران طاہر کو ٹپس دیتے ہیں ۔ 

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ جبران کو مجھے دیکھ کر کرکٹ کا شوق ہوا ہے، میں جہاں جاتا ہوں فیملی ساتھ ہو تی ہے، مجھے اسٹیڈیم میں ایکشن میں دیکھ کر جبران بھی اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹر بننے کے لیے جبران پر زبردستی نہیں کروں گا لیکن خواہش ہے کہ وہ کھیلوں سے منسلک رہے۔

مزید خبریں :