28 اکتوبر ، 2022
سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے سے شکست پر چیف سلیکٹر کو گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ اس ٹیم کی سلیکشن کے وقت سے ہی کوئی بھی مطمئن نہیں ہے،آپ کے 15 میں 3 کھلاڑی ورلڈکپ کے شروع ہونے سے قبل ہی ان فٹ تھے، ابھی بھی شاہین 70 فیصد فٹ ہے، فخر اور عثمان قادر بھی ان فٹ ہیں۔
عاقب جاوید نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتا ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو چیف سلیکٹر بنایا جاتا ہے تو اس کے پاس پاور اور فیصلہ کرنے کی اہلیت بھی ہونی چاہیے، ایک ایسا چیف سلیکٹر جس کے پاس یہ الفاظ ہوں کہ’ ہم پلیئر کہاں سے لائیں‘ ، ’ہمارے پاس یہی آپشن ہیں‘ تو انہیں گھر چلے جانا چاہیے‘۔