Time 06 نومبر ، 2022
کھیل

قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد رمیز راجا نے قرآنی آیت شیئر کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا—فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز  راجا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر  قرآنی آیت شیئر کر دی۔

رمیز  راجا نے ٹوئٹر پر سورۃ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ '(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے'۔

رمیز راجا نے یہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کے شیئر کی جبکہ ٹوئٹر پر مداحوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

گروپ 2 سے بھارت اور  پاکستان جبکہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :