دنیا
16 جنوری ، 2012

اوپیک میں ایران کا سخت رد عمل

اوپیک میں ایران کا سخت رد عمل

ریاض … "اوپیک" میں ایران کے نمائندے محمد علی خطیبی نے کہا کہ ایران پر ممکنہ مغربی پابندیوں کی صورت میں اگر خلیج کے تیل پیدا کرنے والے ملکوں نے ایرانی تیل کا متبادل فراہم کرنے کی کوشش کی تو پھر وہ ان اقدامات کے خود ہی ذمہ دار ہوں گے۔ سعودی عرب کے بعد ایران اوپیک کا دوسرا بڑا برآمدی ملک ہے اور اس کی تیل کی پیداوار 25 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ اس کی نصف سے زائد آمدنی کا انحصار تیل کی فروخت پر ہے اور وہ سالانہ 75 بلین ڈالر کا تیل برآمد کرتا ہے۔ ایرانی نمائندے خطیبی نے کہا کہ اوپیک کے خلیجی رکن ایران پرلگائی جانے والی ممکنہ پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی عالمی پیداوار میں کمی کی تلافی کے لیے اپنی پیدا وار میں اضافہ کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر خلیجی ملکوں نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے ذریعے مغرب کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اس بات کا نوے فیصد امکان ہے کہ ان پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایرانی تنبیہ کے بعد خلیج کے تیل پیداواری ممالک میں تشویش کی لہر ڈور گئی اور وہ متبادل اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

مزید خبریں :