10 نومبر ، 2022
پاکستان کے سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے لیے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں عاقب جاوید، معین خان اور عماد وسیم نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے متعلق گفتگو کی۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کی خواہش کا اظہار کیا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے لیے ساری قوتیں حرکت میں آجائیں گی۔
دوسری جانب معین خان نے کہاکہ پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین پرفارم کیا اور میچ کا مزہ آیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔