کاروبار
03 دسمبر ، 2012

سی این جی مالکان کے منافع پرغلط باتیں پھیلائی گئیں،غیاث پراچہ

سی این جی مالکان کے منافع پرغلط باتیں پھیلائی گئیں،غیاث پراچہ

اسلام آباد…چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی نہ ملنے سے عوام پریشان ہیں،لیکن ہم بھی عوام کا ہی حصہ ہیں اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا ہے کہ سی این جی مالکان کے منافع کے بارے میں غلط باتیں پھیلائی گئیں جس کا سلسلہ آج بھی جا ری ہے۔ سی این جی کی قیمتیں طے کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قلت کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔

مزید خبریں :