10 نومبر ، 2022
نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر ڈینی موریسن خود سے منسوب وائرل بیان پر سیخ پا ہوگئے۔
گزشتہ روز ایک ٹوئٹر صارف نے ڈینی موریسن کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس پر کیوی کمنٹیٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیا۔
صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'ڈینی موریسن کا کہنا ہے کہ میں چاہوں گا پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو اور پاکستان بھارت کو شکست دے، ہم سب کرپٹ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف چاہتے ہیں'۔
جواب میں ڈینی نے شدید غصے کا اظہار کیا اور لکھا 'میں نے ابھی یہ ٹوئٹ دیکھی جو کہ مکمل طور پر کچرا ہے، میں سوشل میڈیا پر ان جھوٹ سے تھک چکا ہوں'۔