Time 11 نومبر ، 2022
پاکستان

لاہور پولیس کی خاتون اہلکار نے زیادتی کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنادی

تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا اور ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے/ فائل فوٹو
تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا اور ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے/ فائل فوٹو

لاہور پولیس کی خاتون اہلکار نے اپنی حاضر دماغی اور بہادری سے زیادتی کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

لاہورہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر ملزم عبدالرزاق نے بھاگنےکی کوشش کی جس پر تفتیشی خاتون سب انسپکٹر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو کالر سے پکڑ لیا اور ملزم کے بازو کپڑے سے باندھ دیے۔

ملزم عبدالرزاق کےخلاف جلال پوربھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور  ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

مزید خبریں :