12 نومبر ، 2022
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے سے قبل فٹ ہو گئے ہیں اور فائنل میں ان کی شرکت متوقع ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے میلبرن میں پریکٹس سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا اور نیٹ پر بولنگ کرتے نظر آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک وڈ پاکستان کے خلاف فائنل میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کی جگہ کرس جارڈن کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مارک ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز میں 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔