10 نومبر ، 2022
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کا اہم بولر انجری کا شکار ہو گیا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا اور سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا ٹاکرا اتوار کے روز فائنل میں پاکستان سے ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان اور فاسٹ بولر مارک ووڈ کئی روز سے انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی سیمی فائنل کے لیے فٹ ہونے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ ڈیوڈ ملان خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ میں ایکشن میں بھی نظر آئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارک ووڈ ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک ووڈ کی جگہ کرس جورڈن کو انگینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔