13 نومبر ، 2022
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بڑے معرکے سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی خوبیاں گنوا دیں۔
سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس بولنگ اٹیک ہے ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دو بہترین بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اسپنرز پاکستان ٹیم کے پاس ہیں جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ان کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر سات بولنگ آپشنز ہیں ،تکنیکی لحاظ سے بہت اچھے کھلاڑی ہیں ، ٹاپ آرڈر کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں۔
سنجے منجریکر نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتے ہیں۔