Time 15 نومبر ، 2022
پاکستان

حلیم عادل کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے/ فائل فوٹو
دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما حلیم  عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔

دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔

دعا بھٹو نے مؤقف اپنایا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر  کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست  واپس  لینے کی اجازت دی جائے۔

 عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

مزید خبریں :