Time 20 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی سے کویت کیلئے بُک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد

کراچی سے کویت کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر کارروائیوں میں بھی اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت بھیجنے کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔ 

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام  ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی، واقعے میں باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

دوسری جانب فیصل آباد ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

تربت کیچ کے علاقہ سے 94 کلو چرس اور چمن کے علاقے سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔ 

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

تاہم ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :