25 نومبر ، 2022
کراچی وسطی کے علاقے ناظم آباد میں پر تشدد واقعے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب پیش آیا۔ 18 سالہ اواب یوسف کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان وحید کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں ملوث ایک ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی سلمان وحید کے مطابق واردات مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کا شاخسانہ ہے۔ ملزم ایک ریٹائرڈ اور مرحوم پولیس انسپکٹر احمد علی کا بیٹا ہے جس نے بیان دیا ہے کہ لڑکی سے اس کی دوستی رہی ہے تاہم ان دنوں مبینہ طور پر لڑکی نے رابطہ ختم کیا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی۔
پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔