27 نومبر ، 2022
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ مصروف ترین دورے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔
استنبول سے روانہ ہوئے ان کے خصوصی طیارے نے ہفتے کی رات 12:02 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہوکر دوپہر کو استنبول پہنچے تھے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر طیب اردگان کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ پر پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی ایس خیبر کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو بھی استنبول میں مصروف ترین دن گزارا اور شام کو وطن واپس روانہ ہوئے۔