Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق اور 2 بیٹے زخمی، عوام کے تشدد سے دونوں ڈاکو ہلاک

مشتعل افراد نے لوٹ مار کرنے والے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا: پولیس۔ فوٹو فائل
مشتعل افراد نے لوٹ مار کرنے والے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا: پولیس۔ فوٹو فائل 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں دو بھائی ذیشان اور نعمان گھر کے باہر گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دو مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔ 

پولیس کے مطابق اس دوران ان کا والد سلیم بھی گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے خطرہ بھانپ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ذیشان، اس کا بھائی نعمان اور  والد سلیم شدید زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران لوگوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تشدد اور  پتھراؤ کرنے سے دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق سلیم کی لاش اسپتال منتقل کی گئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :