Time 05 دسمبر ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

پی ٹی آئی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا، عدالت— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا، عدالت— فوٹو:فائل  

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادحسن نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں کی درخواستیں زیرسماعت تھیں تو 26 نومبر کے جلسے میں اسدعمر نے عدالتوں کو نشانہ بنایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنڈی بینچ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالت کو اسد عمر کی توہین آمیز تقریرسے آگاہ کیا، ان کی تقریر ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی اور ان کی تقریر معزز عدالتوں کے ججز پر حملے کی کوشش تھی۔

عدالت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204 (2) B کے تحت عدالت کے پاس اختیار ہےکسی بھی ایسے شخص کو سزا دے جو عدالتوں کو نشانہ بنائے، سپریم کورٹ پاکستان 2017 میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرنے پر نہال ہاشمی کو سزا دے چکی ہے۔

عدالت نے اسد عمر کو جواب سمیت پرسوں 7 دسمبر کو عدالت طلب کرلیا۔

مزید خبریں :