کھیل
Time 06 دسمبر ، 2022

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے: پی سی بی/ فائل فوٹو
حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث رؤف کی ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے: پی سی بی/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل  کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :