Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

سندھ میں میٹرک، انٹر کے امتحانات کے پیٹرنز اور تاریخیں تبدیل

سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا/ فائل فوٹو
سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں میٹرک، انٹرکے امتحانات کی تاریخیں اور پیٹرن تبدیل کردیاگیا۔

سیکرٹری اسکولز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ  تعلیم کے حکام اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں آئندہ سال میٹرک کے امتحانات 8 مئی سے ہوں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز  22 مئی سے ہوگا۔

اس کے علاوہ سب کمیٹی نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات  کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نئے پیٹرن کے تحت امتحانی پرچے میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 40 فیصد تفصیلی جوابات ہوں گے۔

مزید خبریں :