23 دسمبر ، 2011
واشنگٹن…این جی ٹی…ایک سترہ سالہ امریکی لڑکی نے اپنی ذہانت سے ثابت کر دیا ہے کہ طبی دنیا میں تحقیق اور نئے علاج متعارف کر وانے کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں ہوتی۔Angela Zhang نے کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج کے متعلق اپنی ایجاد اور کارآمد تحقیق کر کے دنیا کی کم عمر ترین کینسر ریسرچر کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔Angela نے کینسر کے علاج سے متعلق ایسا ذرہ ڈیزائن کیا ہے جو نا صرف کینسر کے موجودہ طریقہ علاج میں نیا مثبت اضافہ ثابت ہو گا بلکہ یہ ٹیومر کو دوا فراہم کر نے کے ساتھ اس کے گرد مو جود صحتمند خلیوں کو بھی متا ثر نہیں کر ے گا۔ کم عمر کینسر ریسرچر کو اس کارنامے پر 1لاکھ ڈالر کی اسکالر شپ بھی دی گئی ہے تاہم اس کے تیار کردہ طر یقہ علاج کو کینسر کے مریضوں پر عملی طور پر استعمال کر نے میں ابھی کئی سا ل درکار ہیں۔