16 دسمبر ، 2022
حکومت نے توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان تیار کر لیا ہے جس سے ملک کو سالانہ 262 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی بحالی اور توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے بلوائے گئے اجلاس میں نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات ناگزیر ہیں، اس میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔