09 دسمبر ، 2012
پسنی … پاک بحریہ کا پسنی میں قائم کردہ تین روزہ مفت طبی کیمپ ختم جہاں علاقے میں مقیم تقریبا ایک لاکھ افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔پاکستان نیوی کی جانب سے بلوچستان کے عوام کی سماجی بہبود اور ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئیپسنی میں قائم کردہ تین روزہ مفت طبی کیمپ ختم ہوگیاہے۔ اس میڈیکل کیمپ سے علاقے میں مقیم تقریبا ایک لاکھ افراد مستفید ہوئے۔ میڈیکل کیمپ میں طبی ماہرین اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی تھی جنہوں نے مریضوں کو عمومی صحت کے ساتھ ساتھ امراض ناک ، کان اور گلا، جلدی امراض، دانتوں کے امراض اور امراض زچہ و بچہ کے شعبوں میں طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں ایک لیبارٹری بھی قائم کی گئی تھی جہاں ایکسرے ، الٹرا ساوٴنڈ ، ECGاور خون کے ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی۔بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے بحریہ نے سیلیکشن اور ریکروٹمنٹ کا ایک خصوصی پیکج بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے نرم شرائط پر نیوی میں افسروں اور سیلرز کی بھر تی عمل میں لائی جائے گی۔