Time 30 دسمبر ، 2022
کھیل

پاکستان نے ہمیں ٹف ٹائم دیا، یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ تھا،کیوی کپتان

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ  پاکستان کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کریں۔

کراچی میں کھیلا گیا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی جس کے بعد نیوزی لینڈ کو باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم 8 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کاکہنا تھا کہ  بھرپور کوشش کی کہ ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے،  روشنی کی کمی کے باعث ہم ہدف حاصل نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے آج ہمیں ٹف ٹائم دیا، یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ تھا، کین ولیمسن نے اچھی اننگز کھیلی، ہمارے پاس وقت تھا کہ پاکستان کو آؤٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر نے ڈکلیئر کر کے حیران کیا ، پچ کافی مشکل تھی،  ان کنڈیشنز میں فاسٹ بولرز کو مشکل ہوتی ہے، وکٹ لینے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، کیوی بولر اش سودھی نے کافی اچھی بولنگ کی۔

مزید خبریں :