کھیل
Time 31 دسمبر ، 2022

پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے اور پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنیکا فیصلہ

یہ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو نجم سیٹھی کی صدارت میں لاہور میں ہوئے— فوٹو: پی سی بی
یہ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو نجم سیٹھی کی صدارت میں لاہور میں ہوئے— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یہ فیصلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو نجم سیٹھی کی صدارت میں لاہور میں ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ اگست 2023 تک کیلئے کھلاڑیوں کے اعلان کردہ تمام ڈومیسٹک کنٹریکٹس پورے کرنے پر بھی بات ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپارٹمنٹل کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ اب ڈپارٹمنٹس کو  باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے۔

اجلاس میں مختلف امور  پر  12 کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظور ی بھی دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کے تمام کنٹریکٹس پورے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ویمن لیگ کا نام تبدیل کرکے پاکستان ویمن لیگ رکھ دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فرنچائزز سے ایمرجنگ کیٹیگری میں انڈر 19 کرکٹرز کو شامل کرنے کی بات کی جائیگی، جونیئر سیریز کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مزید خبریں :