Time 04 جنوری ، 2023
کھیل

پہلی ٹیسٹ سنچری کرنیوالے سعود شکیل کا آئیڈیل کون ہے؟

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

کراچی ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی  سنچری اسکور کرنے  والے پاکستانی بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ سنچری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

کراچی میں جاری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے جبکہ پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے ہیں اور اسے پہلی اننگز میں اب بھی 42 رنز کا خسارہ ہے۔

سعود شکیل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، تیسرے روز کھیل ختم ہوا تو سعود شکیل 124 اور ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے  کہا کہ  سنچری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، نیشنل اسٹیڈیم پر ہی فرسٹ کلاس کی پہلی سنچری بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب 90s پر تھا تو کچھ نروس ہوا مگر سرفراز  احمد نے حوصلہ  دیا،سوئپ شاٹس میری اسٹرینھ ہیں، جن شاٹس پر رنز بنتے ہیں، وہ زیادہ کھیلتا ہوں۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ چائے کے بعد نیوزی لینڈ میرے خلاف پلان سے بولنگ کر رہا تھا، ان کے پلان کو ناکام کرنے کیلئے چائے کے بعد گیم سلو ہوا، مجھے بھی اندازہ ہوتا ہے جب سلو ہوتا ہے مگر زیادہ چانس لیتے تو وکٹ گنوا دیتے۔

انہوں نے کہا کہ کمار سنگاکارا آئیڈیل ہیں، ان جیسا کھیلنا چاہتا ہوں۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ آغا سلمان کی وکٹ گرنا نقصان دہ تھا، کل کوشش کریں گے کہ خسارہ ختم کریں اور لیڈ لیں۔

مزید خبریں :