11 دسمبر ، 2012
کراچی…سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ نومبر کے دوران بیرون ملک مقیم محنت کشوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقوم اپنے پیاروں کو وطن بھجوائیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، نومبر 2012 میں، سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 17 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال نومبر میں 92 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھی۔رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کی مالیت 14 فی صد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 98 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔