Time 10 جنوری ، 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا آٹےکی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس، وفاقی اور صوبائی حکام طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ نے آٹےکی قیمتوں میں اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی حکام کو کل طلب کرلیا ہے۔

پشاورہائی کورٹ نے وفاقی اورسیکرٹری اور ڈائریکٹرخوراک کو کل پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور  ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت ڈالرز کے پیچھے بھاگتی ہے، عوام کوکچھ نہیں دے رہی، عوام آٹےکے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ  وفاقی اورصوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہیں، کیا اس صوبے میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالرز کے پیچھے بھاگتی ہے ،عوام کوکچھ نہیں دے رہی۔

مزید خبریں :