Time 11 جنوری ، 2023
پاکستان

عمران خان حملہ کیس: قریبی عمارت کی چھت سے فائرنگ کا دعویٰ بھی مشکوک قرار

دکان کی چھت سے ملنے والے زنگ آلود 30 بور کے 7 خول پرانے ہیں، اس چھت سے ایس ایم جی کا کوئی خول برآمد نہیں ہوا: ذرائع جے آئی ٹی— فوٹو:فائل
دکان کی چھت سے ملنے والے زنگ آلود 30 بور کے 7 خول پرانے ہیں، اس چھت سے ایس ایم جی کا کوئی خول برآمد نہیں ہوا: ذرائع جے آئی ٹی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد حملے میں قریبی دکان کی چھت سے فائرنگ کرنے کا دعویٰ بھی مشکوک قرار پا گیا ۔ 

تحقیقات کے بعد ذرائع نے بتایا کہ جوتوں کی دکان کی چھت سے کنٹینر کو نشانہ بنانا ممکن نہیں تھا۔ 

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق دکان کی چھت سے ملنے والے زنگ آلود 30 بور کے 7 خول پرانے ہیں، اس چھت سے ایس ایم جی کا کوئی خول برآمد نہیں ہوا۔ 

ذرائع جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھت سے مبینہ طور پر ملنے والے پرانے خول بھی حملے میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، اس کوشش کا مقصد حملہ آوروں کی تعداد کو ایک سے زائد ثابت کرنا ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 12 اور ایس ایم جی کے دو خول ملے۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق عمران خان کو لگنے والے ٹکڑے بھی 30 بور کے برآمد خولوں سے میچ ہوئے ہیں، یہ تمام 12 خول ملزم نوید کے پستول سے میچ ہوئے جبکہ ایس ایم جی کے خول کا میچنگ ریکارڈ نہیں ملا ہے۔

ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق عمران خان کے محافظوں کا اسلحہ ڈیڑھ ماہ بعد فارنزک کیلئے دیا گیا۔

مزید خبریں :