Time 11 جنوری ، 2023
پاکستان

مونس کی اہلیہ کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی نے نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا— فوٹو:فائل
مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی نے نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا— فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کی بیرون ملک جانے سے روکنےکی لسٹ میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 9 افراد کے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) پر ڈال دیے ہیں۔

مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی نے نام پی این آئی لسٹ میں ڈالنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ جسٹس شہرام سرور تحریم الٰہی کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔

مزید خبریں :