صحت و سائنس
11 دسمبر ، 2012

اسپتالوں کے زہریلے کچرے سے گھریلو اشیاء بنانے کا انکشاف

اسپتالوں کے زہریلے کچرے سے گھریلو اشیاء بنانے کا انکشاف

لاہور…لاہور میں سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کا کلینکل کچرا ضائع کرنے کی بجائے سرعام فروخت کیا جارہا ہے، کچرے کے خریدار اسے ری سائیکل کرکے گھریلو اشیاء اور دیگر سامان تیار کرتے ہیں ،محکمہ ماحولیات نے اس کچرے کے دوگودام اور دوفیکٹریاں سیل کردیں۔ان گوداموں میں پڑا فضلہ کوئی عام فضلہ نہیں بلکہ اسپتالوں میں استعمال شدہ مختلف چیزوں کا ویسٹ ہے ،اس فضلے میں ڈیلسز ٹیوب،ماسک،سرنجز،گلوکوز اور بلڈ بیگز اوردیگر اشیاء شامل ہیں، فضلے کے خریداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ خود یہ اشیاء فروخت کرتی ہے۔جیو ٹی وی پر خبر نشر ہو نے کے بعد محکمہ ماحولیات نے کلینکل ویسٹ کے دوگودام اور دوفیکٹریاں سیل کردیں ، حکام کا کہنا ہے کہ زہریلے فضلے کی خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے لیکن وہ سفارش سے چھوٹ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :