Time 15 جنوری ، 2023
پاکستان

بلدیاتی الیکشن: ملیر میں باپ کے ساتھ بچہ بھی آن ڈیوٹی پولیس افسر

پولیس افسر بننے کا شوق ہے، اسی لیے خاص طور پر اپنے لیے یونیفارم بنوائی: ریحان کی گفتگو/ فوٹو جیونیوز
پولیس افسر بننے کا شوق ہے، اسی لیے خاص طور پر اپنے لیے یونیفارم بنوائی: ریحان کی گفتگو/ فوٹو جیونیوز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران شاہ لطیف ٹاؤن ملیر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس افسر کی وردی میں ملبوس بچہ ڈیوٹی کرتے ہوئے توجہ کا مرکز بن گیا۔

ملیر شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 بی میں بوسٹ پبلک اسکول میں قائم یو سی 2 کے پولنگ اسٹیشن 371 پر بھی دیگر کی طرح زبردست سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ 

اس پولنگ اسٹیشن پر 8 سالہ بچہ ریحان توجہ کا مرکز تھا جو اپنے پولیس افسر والد کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ پولیس کی وردی پہن کر ڈیوٹی دے رہا تھا۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر کھڑے رہنے کے بارے میں پوچھنے پر ریحان نے بتایا کہ اسے پولیس افسر بننے کا شوق ہے، اسی لیے خاص طور پر اپنے لیے یونیفارم بنوائی ہے۔ 

مزید خبریں :